مریم نواز کی وزیر اعلیٰ نامزدگی ،ن لیگ کی سوشل میڈیاٹیم کاجشن

مریم نواز کی وزیر اعلیٰ نامزدگی ،ن لیگ کی سوشل میڈیاٹیم کاجشن

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی وزیر اعلیٰ نامزدگی پر سوشل میڈیا ٹیم گوجرانوالہ نے جشن منایااور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

 مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم سٹی گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری عامر سہیل بٹ ، سینئر نائب صدر رانا رمیض کی قیادت میں سوشل میڈیا ٹیم سٹی کے عہدیداروں اور ممبران نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر عامر سہیل بٹ، رانا رمیض ودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی ، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے ۔نامزد وزیرا علیٰ مریم نوازشریف صوبے کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گی اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیساتھ ترقیاتی کاموں کے جال بھی بچھائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں