دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کی پرائس لسٹ ہوا میں اڑا دی،من مانے نرخوں پر اشیا خورونوش کی فروخت

دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کی پرائس لسٹ ہوا میں اڑا دی،من مانے نرخوں پر اشیا خورونوش کی فروخت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جا ری کردہ اشیا خورونوش کی ریٹ لسٹ دکانداروں نے ہوا میں اڑا دی اورمن مانے نرخوں پر ۔۔

اشیا خورونوش کی فروخت جاری رکھے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیا خورو نوش کی سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی گئی تھی اور دکانداروں نے لسٹ آویزاں بھی کی ہوئی ہے لیکن اس ریٹ کے حساب سے وہ کوئی بھی چیزفروخت نہیں کر رہے ۔ دال چنا کا سرکاری ریٹ 215روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 250روپے کے حساب سے مل رہی ہے ،اسی طرح ،کالے چنے 220کے بجائے 240، سفید چنے 280کے بجائے 320،دال ماش 520کے بجائے 560، بیسن 225کے بجائے 250، چھوٹا گوشت 1500کے بجائے 2200،بڑاگوشت 800 کے بجائے 1300کلومل رہا ہے جبکہ دودھ لٹر170کے بجائے 200روپے اوردہی 180کے بجائے 230کلوفروخت ہورہاہے ، شہریوں نے انتظامیہ سے ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں