سیالکوٹ:آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے 7 افراد گرفتار

سیالکوٹ:آتشبازی کا سامان  فروخت کرنے والے 7 افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے کریک ڈائون میں 6 افراد گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقہ پکا گڑ ھا سے پولیس نے سرور سے 2بوریاں آتشبازی کا سامان، تھانہ سول لائن کے علاقہ سے جمیل مسیح سے 80پیکٹ پٹاخے، ہوائیاں و دیگر سامان،تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے باسط علی اور انعام الحق سے 7انار، شہابپورہ سے عدنان مسیح سے 900پیکٹ پٹاخے ، ایک ہزار انار،50ہوائیاں اور60پھلجھڑیاں، سبحان سے 700پیکٹ پٹاخے ،80انار،50پھلجھڑیاں،100انار برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں