گجرات:گھریلو جھگڑے پر بیوی کے قتل کا ملزم گرفتار

گجرات:گھریلو جھگڑے  پر بیوی کے قتل کا ملزم گرفتار

گجرات(نامہ نگار)تھانہ گلیانہ پولیس نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کرلیا۔

 9فروری کو تھانہ گلیانہ کے علاقہ کلک کے رہائشی محمد رضا نے پولیس کو اطلاع دی کہ چند روز قبل اس کا والد اور والدہ لکڑیاں کاٹنے کے لئے رکھ پبی سرکار گئے ہوئے تھے جہاں پر آپسی لڑائی جھگڑے میں والد محمد عنصر نے کلہاڑی کے وار کرکے والدہ رضوانہ پروین کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس ٹیم نے محمد عنصر کو گرفتار کرکے آلہ قتل کلہاڑی برآمد کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں