سیالکوٹ:پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنیوالے 7 افراد گرفتار

سیالکوٹ:پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنیوالے 7 افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کرنے والے 7افراد گرفتار کرکے 500کے قریب پتنگیں او ر ڈور برآمد کرلی گئی۔

تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سے پولیس نے عمران احمد سے 50 ، قیصر حسن سے 100 ، وجیہ اللہ سے 5، ساجد علی سے 5، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے وقار سے 50 ، تھانہ اگوکی کے علاقہ سے پتنگ باز ظہیر الدین بابر اورتھانہ موترہ کے علاقہ سے انیل مسیح سے 200پتنگیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں