چہرے پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ طالبعلم شدید زخمی

چہرے پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ طالبعلم شدید زخمی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،منچلوں نے بسنت منانے کا بھی پلان رکھا ہے جبکہ چہرے پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ طالبعلم بری طرح زخمی ہوگیا۔

اندرون شہر گوجرانوالہ میں بلا ناغہ پتنگ بازی جاری ہے جبکہ گزشتہ روز شہریوں نے منی بسنت منائی ،آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھرا رہا اور چھتوں سے بو کاٹا کی آوازیں بھی بلند ہوتی رہی جبکہ محمد ارشد اپنے تین سالہ پوتے تیمور کو سکول سے واپس لے کر جا رہا تھا کہ گوندلانوالہ روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور منہ پر پھرنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کا علاج معالجہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں