علی پور چٹھہ:مرغوں کی لڑائی پر جوا ،8 افراد گرفتار

علی پور چٹھہ:مرغوں کی لڑائی پر جوا ،8 افراد گرفتار

علی پور چٹھہ(نامہ نگار)پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جوا لگانے والے 8 قمار بار گرفتار کرلئے۔

علی پور چٹھہ حافظ روڈ پر قمار باز مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر8 افراد جن میں عاصم علی، غلام نبی، ابوبکر، علی حسنین،منیب، مبشر، حسیب انجم، زوہیب حسن اور محمد عمران کو گرفتار کر لیا ،دو مرغے اور جو ئے کی رقم8ہزار تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مبینہ طور پر مک مکا کرکے کچھ افراد کو موقع پر ہی چھوڑ دیا۔ شہریوں نے آ ئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں