بد ترین دھاندلی ،ڈمی حکومت نہیں چلے گی:جماعت اسلامی

بد ترین دھاندلی ،ڈمی حکومت نہیں چلے گی:جماعت اسلامی

گجرات(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ دنیا میں انتخابات استحکام کا باعث بنتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہونیوالے انتخابات بدترین دھاندلی کی وجہ سے انتشار کا باعث بنے ہیں۔

عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر ڈمی حکومت اور ڈمی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ وہ گزشتہ روزاسلامک سنٹرگجرات میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ معاشی تباہی مہنگائی بیروزگاری اوربدامنی کے تحفے دینے والے مافیازکوایک بارپھرقوم پرمسلط کرنے سے کسی صورت مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔چاروں صوبوں میں عوامی مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالاگیا پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ عوا م کی رائے کااحترام کیاجائے اورعام انتخابات کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اورکراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پرشب خون ماراگیا ہم عوامی حقوق کی جدوجہد سے دستبردارنہیں ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں