سنی تحریک کی جانب سے ‘‘تاجدار ختم نبوت زندہ باد’ریلی

سنی تحریک کی جانب سے ‘‘تاجدار  ختم نبوت زندہ باد’ریلی

ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے ‘‘تاجدار ختم نبوت زندہ باد’ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی جامع مسجد انوار چشتیہ سٹیڈیم روڈ سے شروع ہوئی۔

ریلی میں حافظ غلام مرتضیٰ، محمد اسلم قادری، سجاد حسین قادری، ڈاکٹر جمشید اکبر آرائیں کے علاوہ سنی تحریک کے کارکنوں نے شرکت کی ۔شرکا سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت پر ہماری جانیں تک قربان ہیں ہم ختم نبوت پر کو ئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی ختم نبوت کے قانون میں کسی قسم کی چھڑ چھاڑ برداشت کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں