نیپال کے سفیر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ

نیپال کے سفیر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)پاکستان میں نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، صدر عبدالغفور ملک نے خیرمقدم کیا اور سپاس نامہ میں کہا کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں۔

صدر ایس سی سی آئی نے کہا کہ دونوں ممالک کو مزید توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے اقتصادی تعلقات کو بڑھانا اور تلاش کئے جانے کے منتظر مواقع کی کافی گنجائش موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارت بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو سہولت فراہم کرنی چاہیے ،سنگل کنٹری تجارتی نمائشیں اور تجارتی وفود کے متواتر تبادلوں کی حوصلہ افزائی کریں،پاکستان اور نیپال کو ای کامرس اور ڈیجیٹل تجارت کا استعمال کرنا چاہیے ۔نیپالی سفیر نے کہا کہ بلاشبہ سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کی تیاری کا مرکز ہے اور سیالکوٹ کے تاجر اس کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ نیپالی عوام کیلئے ایک رول ماڈل شہر ہے اور ہم سیالکوٹ سے بہت کچھ سیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ میٹنگ کاروبار کیلئے بہت سود مند ثابت ہوگی، دونوں ممالک کی کمیونٹیز اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں