گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی  سیالکوٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں موسم بہار کی آمد کے سلسلے میں شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا۔

پھولوں کی نمائش اور کلچرل شو کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ رضوی اور مس گلناز شجاع پاشا نے کیا۔دودن تک جاری رہنے والے کلچرل فیسٹیول میں طالبات کیلئے تفر یح کے مختلف پرگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف اور معروف مشروب ساز کمپنی کے تعاون سے امام بی بی کیمپس میں10ہزار پودے لگائے جائیں گے جس سے کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں