رواں سال کی دوسری 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

 رواں سال کی دوسری 5 روزہ  قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)رواں سال کی دوسری 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 10 لاکھ 3 ہزار 128 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قومی مہم کیلئے محکمہ صحت گوجرانوالہ کی جانب سے مجموعی طور پر 8902 افسر وں و ملازمین پر مشتمل 4059 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں