فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار امریکہ اور برطانیہ ہیں:ایس اے حمید

فلسطینیوں کی نسل کشی کے ذمہ دار  امریکہ اور برطانیہ ہیں:ایس اے حمید

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سابق مشیر و چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ نے فلسطین میں جنگ بندی کیخلاف ویٹو کرکے ہیٹرک مکمل کرلی۔۔۔

 جبکہ برطانیہ نے غیر حاضر ہو کر جنگ بندی کیخلاف حمایت کی ہے۔ امریکا کی جانب سے بار بار ویٹو کئے جانے سے عالمی برادری کو سمجھنا چا ہیے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اورجنگی جرائم کی مسلسل حمایت پر امریکا کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ غزہ میں فلسطینیوں کی تباہی اور نسل کشی کے سب سے بڑے ذمہ دار امریکہ اور برطانیہ ہیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں