ریت بجری کی دکانوں سے ٹریفک بہائو میں رکاوٹ

ریت بجری کی دکانوں سے ٹریفک بہائو میں رکاوٹ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اندرون شہر کی سڑکوں پر ریت بجری کی فروخت اور دکانداروں کی رکاوٹوں سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں۔

 موٹر سائیکلوں کے غیر قانونی سٹینڈز نے سڑکوں کو بلاک کر رکھا ہے جس سے نہ صرف ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا ہے بلکہ سارا سارا دن ٹریفک رکی رہتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اگر خدا نخواستہ اندرون شہر کوئی حادثہ ہو جائے تو ٹریفک کے رش کی وجہ سے مریض ایمبولنس میں ہی تڑپتے رہتے ہیں یا پھر راستے میں ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔محکمہ میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک کو ہدایت کی جائے کہ انکروچمنٹ ختم کر ائیں تا کہ شہری با آسانی اپنے روز مرہ کے کام کاج کر سکیں اور چوکوں وغیرہ میں رکاوٹیں بھی ختم ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں