گوجرانوالہ کے 12 میں سے 11 ارکان پنجاب اسمبلی داخل

گوجرانوالہ کے 12 میں سے 11 ارکان پنجاب اسمبلی داخل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے 12 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے منتخب ارکان اسمبلی میں سے 11 پنجاب اسمبلی پہنچ گئے اور حلف لے لیا جبکہ ایک نومنتخب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے کینسل کر دیا۔

گوجرانوالہ ضلع سے مسلم لیگ ن کے 6 اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد 6 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں گوجرانوالہ سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی حلف کیلئے پہنچ گئے ۔ پی پی 59 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ناصر چیمہ تیسری مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے، پی پی 60 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کلیم اللہ خان پہلی مرتبہ ایم پی اے بنے، پی پی 61 سے مسلم لیگ ن کے عمران خالد بٹ چوتھی مرتبہ جبکہ پی پی 62 سے مسلم لیگ ن کے نواز چوہان پانچویں مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن بنے ، پی پی 63 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ طارق گجر دوسری مرتبہ ایم پی اے بنے، پی پی 64 سے مسلم لیگ ن کے عمر فاروق ڈار پہلی مرتبہ اسمبلی گئے ، پی پی 65 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حسن اقبال بٹر بھی پہلی بار رکن اسمبلی بنے ، پی پی 66 سے قیصر اقبال سندھو چوتھی بار ن لیگ کی ٹکٹ پر جبکہ پی پی 67 سے رانا اختر علی خان دوسری مرتبہ اسمبلی گئے۔ پی پی 68 سے تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں ارقم خان دوسری مرتبہ ایم پی اے منتخب تو ہو گئے لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کا نوٹیفکیشن اچانک منسوخ کردیا جس کی وجہ سے وہ پنجاب اسمبلی داخل نہ ہوسکے ، پی پی 69 سے مسلم لیگ ن کے عرفان بشیر گجر تیسری مرتبہ ایم پی اے بنے ،پی پی 70سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تشکل عباس وڑائچ پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں