دھاندلی کا الزام لگانے والے قوم سے معافی مانگیں:سالک

دھاندلی کا الزام لگانے والے قوم سے معافی مانگیں:سالک

گجرات(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر، نو منتخب ایم این اے چودھری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آئینی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اقتدار کی منظم منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔

ملک مزید انتشار اور افراتفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک و قوم کو بحران اور غربت سے نکالنے کے لئے سب کو اختلافات بھلاکر ایک ہونا پڑے گا۔ سالک حسین نے کہاکہ ہماری سیاست کا محور خوددار اور خوشحال ریاست کی تشکیل اور عوام کی خود مختاری اور فلاح ہونا چاہیے، انتخابات میں دھاندلی کارونا رونے والوں اورجھوٹے من گھڑت الزامات لگانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے، وطن عزیز کوتعمیروترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کوملکرکردارادا کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سربراہ مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ متحد ومنظم ہو کر ملک کوتمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردارادا کرے گی۔ سالک حسین نے کہاکہ گجرات کے غیور عوام کے بھی مشکورہیں جنہوں نے ظہورالٰہی خاندان کے حقیقی جانشینوں سے وفا کرتے ہوئے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں