درخت ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں:اسد اللہ

درخت ماحولیاتی آلودگی کو روکنے  میں مدد فراہم کرتے ہیں:اسد اللہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ اسداللہ نے کہا ہے کہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ موسم برسات کی شجرکاری مہم کے دوران ایک پودا ضرور لگائے اور اپناقومی فرض سمجھ کر مہم کی کامیابی میں کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فارایم سی سی(شاداب سنٹر)پیپلز کالونی کے لان میں پودا لگا نے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین بھی ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل ادارہ مسز بدر النسا ،ٹیچر نیئر،ماریہ بٹ کے علاوہ محکمہ تعلقات عامہ کی انٹرنیز بھی موقع پر موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں