وزیر آ باد:جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوتؐ ریلی

وزیر آ باد:جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوتؐ ریلی

وزیرآباد(نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی کال پر تحفظ ختم نبوتؐ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نعمت اللہ ظفر،ناظم تزکیہ نفس حافظ عدیل احمد گرجاکھی، تحصیل صدر اہلحدیث یوتھ فورس حافظ عبدالمنان سلفی سمیت تمام مکتبہ فکر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ نعمت اللہ ظفر، حافظ عدیل احمد گرجاکھی، حافظ عبدالمنان سلفی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت جز ایمان نہیں عین ایمان ہے ہم اسکے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں