ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تعمیراتی کام نامکمل، مریض خوار

ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تعمیراتی کام نامکمل، مریض خوار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر کے واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تعمیراتی کاموں کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔۔۔

 شہر سے 14 کلو میٹر دور گوندلانوالہ گاؤں میں نئے ٹیچنگ ہسپتال میں مختلف امراض کا علاج کرانا شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا، لاکھوں شہری دور دراز سرکاری ہسپتال جانے کے بجائے پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں علاج کرانے پر مجبور ہوگئے۔ مردوخواتین اور بزرگوں کی بڑی تعدادصبح سویرے علاج ٹیسٹ، علاج اورآپریشن کیلئے گوندلانوالہ ہسپتال جاتے ہیں جہاں ٹائم کم اور مریض زیادہ ہونے سے علاج کے بغیر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے جنوری میں شہر کے اندر زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا مگرتعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا۔ گوندلانوالہ ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کاسٹاف مقررہ ٹائم سے گھنٹہ پہلے ہی چھٹی کرکے چلے جاتے ہیں، مریض خوارہونے لگے ہسپتال انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ مریضوں اور لواحقین نے الزام عائد کیا کہ مختلف ٹیسٹوں، میڈیکولیگل اوردیگر ٹیسٹ کے ریٹ بھی بڑھاد ئیے گئے، حکام نوٹس لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں