4 ڈکیت گینگ گر فتار ، 87لاکھ روپے کیش برآ مد

4 ڈکیت گینگ گر فتار ، 87لاکھ روپے کیش برآ مد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابری اور ڈکیتی میں ملوث 4ڈکیت گینگز کے 10ارکان کو گرفتار کر کے 87لاکھ42ہزار روپے۔۔۔

موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں،چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔انہی احکامات کے پیش نظرڈی ایس پی سی آئی اے محمد اعجاز کی زیرِنگرانی انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار گینگز کے دس ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 87لاکھ42ہزار روپے ، ایک موٹرسائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزموں میں شاہد، رضوان، عاطف، شکیل، عثمان، حامد رضا، مدثر، فیاض، سفیان اور حارث شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں