مولانا ظفر کے بغیر آ زادی کا تذکرہ مکمل نہیں :گورنر

مولانا ظفر کے بغیر آ زادی کا تذکرہ مکمل نہیں :گورنر

وزیرآباد(نا مہ نگار) بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان ہماری تاریخ کی ان عظیم المرتبت شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے تحریک پاکستان میں تاریخ خدمات سرانجام دی ہیں۔۔۔

 ان کے نام اور کام کے بغیر ہماری تاریخ آزادی کا تذکرہ مکمل نہیں ہوسکتا اس کے ساتھ وہ علم وادب شعر وشاعری حکمت دانش تحریر وتقریر اور سیاست وصحافت کے میدانوں میں بھی بڑانام ہے ۔ ان خیالات کا گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ظفر علی فائونڈیشن کے ممبران بورڈ آف گورنرز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ اقوام اپنے ہیر وز کی حیات و خدمات کو مشعل راہ بناتی ہیں ظفر علی فاؤنڈیشن اس حوالے سے قابل قدر کام کررہی ہے ، اس موقع پر خالد محمود، مجیب الرحمن شامی، حکیم راحت نسیم سوہدروی اور رضا ریاض نے بھی مولانا ظفر علی خان کو خدمات آزادی اور علم وادب کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔ حکیم راحت نسیم سوہدروی نے اپنے والد کی ظفر علی خان پر تصنیف گورنر کو پیش کی جبکہ ڈاکٹر زاہد منیر عامر نے بھی گورنر کو اپنی کتب پیش کیں۔  گورنر نے فائونڈیشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں