سیالکوٹ:بڑے ہسپتالوں میں عملے کی قلت ،مریض خوار

سیالکوٹ:بڑے ہسپتالوں میں عملے کی قلت ،مریض خوار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتالوں کا بیشتر عملہ ڈیوٹی سے غائب ،عملے کی قلت سے مریضوں کو اذیت کا سامنا ، پرچی اور ادویات کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ۔

 گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ میموریل ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتالوں میں بیشتر عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتا ہے ۔ پرچی بنانے والے کائونٹرز پر کمپیوٹرآپریٹر عملہ کی بجائے ہیلپر اور نان کوالیفائیڈ عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ کمپیوٹر آپریٹرز کی بے شمار آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ پرچی بنانے والے کمپیوٹر ز پراکثر اوقات کوئی اہلکار نہیں ہوتا ۔گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی میں پرچی کا کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں ۔ وقت پرچی نہ ملنے پر درجنوں مریض خوار ہو گئے جبکہ اوپی ڈی بند ہونے کے باعث ایمرجنسی میں بھی سینئر ڈاکٹر کی موجودگی پر مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں بھی لیبارٹریوں کے ٹیسٹ کرنے اور رپورٹ دینے والا عملہ عمو ماًغائب رہتا ہے ، مریضوں کو ان کی رپورٹس نہیں ملتیں ۔ خواجہ صفدر میڈیکل کالج کی لیب سے ہونے والے ٹیسٹ اور ان کی رپورٹس عمو ماً غائب ہو جاتی ہیں۔ ملازمین کی قلت اور عدم موجودگی پر مریض سراپا احتجاج ہیں۔  اہلیان سیالکوٹ نے سیکرٹری سپیشلا ئزڈ ہیلتھ پنجاب ، کمشنرگوجرانوالہ ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور پرنسپل گورنمنٹ خواجہ صفدر میڈیکل کالج سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں