سیالکوٹی دروازہ سے ریلوے کراسنگ تک تجاوزات

سیالکوٹی دروازہ سے ریلوے کراسنگ تک تجاوزات

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اندرون شہرجی ٹی روڈ سیالکوٹی دروازہ سے لے کر ریلوے کراسنگ تک ہر جگہ جگہ عارضی تجاوزات کی بھرمارہو گئی۔۔۔

 بعض مقامات پر عارضی دکانیں بنا دی گئیں اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ بھی قائم کر د ئیے گئے ، ریڑھیاں اور چاند گاڑیاں مین جی ٹی روڈ پر کھڑی کردی جاتی ہیں جس میں ایمبولینس اور دیگر مسافروں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی زیر سرپرستی تجاوزات مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں بند پڑی ہیں ۔دکانداروں اور مسافروں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ عارضی تجاوزات،ریڑھی بانوں اور موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ دکانداروں ،خریداروں کیلئے آ سانی ہو اورٹریفک میں رکاوٹیں دور ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں