سیالکوٹ :ڈرائیونگ لائسنس تاخیر سے ملنے پر شہری پر یشان

سیالکوٹ :ڈرائیونگ لائسنس تاخیر سے ملنے پر شہری پر یشان

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا) ڈرائیونگ لائسنس تاخیر سے شہریوں کو ملنے لگے ، بیشتر شہری لائسنس کے حصول کیلئے دربدر ہوگئے ، ٹریفک پولیس نے لائسنس کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا ۔

سیالکوٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا جبکہ ٹیسٹ پاس کرجانیوالے درجنوں شہری لائسنس کے انتظار میں ہیں اور کئی کئی مہینے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملتا ۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ پا س کرنیوالے شہری کا ریکارڈ اپ لوڈ کر کے لاہور بھیج دیا جاتا ہے اور لاہور سے لائسنس تیار ہونے کے بعد بذریعہ پاکستان پوسٹ سیالکوٹ ایڈریس پر پہنچتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی مہینے گزر گئے ہیں ، ڈرائیونگ لائسنس شہریوں کی دسترس سے دورہو چکا ہے ۔ پاکستان پوسٹ بھی لائسنس سیالکوٹ پہنچنے پر فوری شہری کو فراہم کرنے کے بجائے ٹریفک دفتر بھیج دیتی ہے جہاں سے ملنا بھی مشکلات کا شکار ہے ۔  شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آسان اور لائسنس کے فوری اجرا کیلئے انتظامات کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں