تتلے عالی :ٹوٹی سڑکیں، کوڑے کے ڈھیر ، فضا آلودہ

تتلے عالی :ٹوٹی سڑکیں، کوڑے کے ڈھیر ، فضا آلودہ

تتلے عالی(نامہ نگار) ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، شاہراہوں پر کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ،تتلے عالی ماحولیاتی آلودگی میں ضلع بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔

تتلے عالی کی کامونکے روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ سمیت اندرون قصبہ تمام روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گہرے گڑھے بن جانے کی وجہ سے گاڑیوں کا دھواں، دھول،مٹی کا اڑنا معمول بن گیا ۔شاہراہوں،گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیروں کو بھی آگ لگا کر ختم کیا جا رہا ہے جس سے نوشہرہ ورکاں کا بڑا قصبہ ماحولیاتی آلوگی میں ضلع بھر میں پہلے نمبر پر ہے ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ اٹھانے ،سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے دو مرحلوں میں مہم چلائی گئی تھی لیکن تتلے عالی میں دونوں مرحلوں میں صفائی ستھرائی کیلئے کوئی قدامات نہیں کئے جا سکے ۔گلی محلوں میں گٹروں کا پانی،اڑتی دھول،مٹی سے مکین سانس، آشوب چشم،جلدی امراض،ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امر اض کا شکار ہو رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں