حافظ آباد:ہفتے میں 2دن بجلی کی طو یل بندش ،کاروبار برباد

حافظ آباد:ہفتے میں 2دن بجلی  کی طو یل بندش ،کاروبار برباد

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد شہر میں مرمت کے نام پر سار ا سارا دن بجلی بند رکھنا معمول بن گیا۔

جس سے نہ صرف کاروبار تباہ ہو نا شروع ہوگئے بلکہ شہریوں کوبھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ گیپکو کی جانب سے شہر کے اکثر علاقوں میں دن اور رات کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ہفتہ میں دوروز دن بھر بجلی بند کرکے شہریوں کی زندگی کو اجیر ن کردیا گیا ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں