ڈسکہ :مبینہ پو لیس مقابلہ ،ساتھی کی فائرنگ ،ڈاکو ہلاک

 ڈسکہ :مبینہ پو لیس مقابلہ ،ساتھی کی فائرنگ ،ڈاکو ہلاک

ڈسکہ ، منڈیکی گورائیہ ،ہیڈبمبانوالہ(نا مہ نگار، نمائندہ دنیا )واردات کرکے فرار ہونیوالا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔

پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سوہاوہ کے سعد اور پرویز موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ سے ڈسکہ کی طرف آرہے تھے جب وہ موضع مسلمانیاں کے قریب پہنچے تو انہیں دو ڈاکوؤں نے روک لیا اور ان سے 25ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ، پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب شرو ع کردیا، ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، اس دوران ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے ان کا اپنا ہی ساتھی محمداویس سکنہ نظام پور گوجرانوالہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، باقی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں