وکلا رہنمائوں کی لاہور ہائیکورٹ بار کے نومنتخب سیکرٹری سے ملاقات

وکلا رہنمائوں کی لاہور ہائیکورٹ بار  کے نومنتخب سیکرٹری سے ملاقات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلا رہنما چودھری کامران اولکھ، صدر بار ظہیر اکرم گورائیہ، جنرل سیکرٹری راؤ سبطین علی خان۔۔۔

 ممبرزسعد صبغت اﷲ سدھو، سید انضمام الحق شاہ، میاں جواد حسین، راؤ نبیل اختر اور رانا کاشف جلیل نے لاہور ہائیکورٹ بار کے نومنتخب جنرل سیکرٹری قادر بخش چاہل کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وکلا برادری نے ان پر جو بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ پورا اترتے ہوئے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، کالے کوٹ کی حرمت وتکریم، سستے و فوری انصاف کی فراہمی اور وکلا کاز کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں