حافظ آباد:ابلتے نالے وگٹر ،کوڑے کے ڈھیر ،شہری پریشان

حافظ آباد:ابلتے نالے وگٹر ،کوڑے کے ڈھیر ،شہری پریشان

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کے افسر وں و عملہ کی نااہلی کے باعث شہر کے مختلف علاقے کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ، متعدد علاقوں میں جگہ جگہ گٹرنالے اُبل پڑے ،صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔

حافظ آباد کے مختلف علاقوں محلہ میاں دا کوٹ، محلہ بہاولپورہ شرقی و غربی، محلہ پیر کالے شاہ، ساگر روڈ، محلہ مصری خا ن سمیت متعدد علاقوں میں میونسپل کمیٹی کے افسر وں اور عملہ کی نااہلی کے باعث جگہ جگہ گٹر اورنالے اُبل پڑے ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مونسپل کمیٹی کے عملے کی غفلت و لاپروا ئی کے باعث کئی ماہ سے صفائی نہ ہونے سے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں، سیوریج کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہونے سے علاقہ مکین جان لیوا امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ محلہ میاں دا کوٹ کی گلی رندھاوا والی میں کئی روز سے گندا پانی کھڑا ہے اور کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کئی مرتبہ میونسپل انتظامیہ کو درخواست کی اور احتجاج بھی کیا لیکن کو ئی کاررو ائی نہیں ہو سکی ۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں