گجرات:انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے پلان تشکیل

گجرات:انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے پلان تشکیل

گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)انسدادپولیو مہم کی افتتاحی تقریب عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔۔۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ایس ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود،ڈی ایچ اوز ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ،سماجی کارکن خادم علی خادم، چودھری عمران مہدی اس موقع پر موجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات میں پولیو مہم 26 فروری تا 28 فروری چلائی جاری رہے گی جبکہ 29 فروری تا یکم مارچ دو دن فالو اپ مہم ہوگی،مہم کے دوران 5 سال تک عمر کے 5 لاکھ 14 ہزار982 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے ، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں، ڈپٹی صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو لاعلاج مرض ہے اس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے ، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے موبائل اور فکسڈ ٹیموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے ،5156 اہلکار پولیو مہم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،2208موبائل ٹیمیں،122فکسڈ ٹیمیں جبکہ 33ٹرانزنٹس پوائنٹس قائم کئے جائیں گے ، پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے بارے فوری طور پر اطلاع دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں