منڈی بہائوالدین:انسداد پو لیو مہم کیلئے ٹیموں کی تشکیل

منڈی بہائوالدین:انسداد پو لیو  مہم کیلئے ٹیموں کی تشکیل

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ نے 26 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے چلڈرن ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا ئے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر جا کر5سال تک کے 3 لاکھ 24 ہزار 622 بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی۔ مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2922 ورکرز پر مشتمل 70 فکسڈ ٹیمیں،45 ٹرانزٹ پوائنٹس ٹیمیں، گھر گھر جانے والی1225 ٹیمیں، 70 یوسی ایم اوز جبکہ 242 ایریا انچارجز مقرر کئے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں