پی ایچ اے کی غفلت ، گرین بیلٹس پر دکانداروں کا قبضہ ، ماڈل ٹائون پارک اجڑ گئی

پی ایچ اے کی غفلت ، گرین بیلٹس پر دکانداروں کا قبضہ ، ماڈل ٹائون پارک اجڑ گئی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پی ایچ اے کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے سے تیار ماڈل ٹاؤن پارک اور گرین بیلٹس اجڑ کر رہ گئیں،بحالی کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا جا سکا ۔

ہوٹلوں ،دکانداروں اور بیکریوں کے مالکان نے گرین بیلٹس پر قبضہ کر لیا ، پی ایچ اے نے گرین بیلٹ استعمال کرنیوالے تجارتی مراکز سے ٹیکس وصولی تو کرلی لیکن دیکھ بھال نہ کی جاسکی۔ گزشتہ سال ماڈل ٹاؤن گرین بیلٹس اور ماڈل ٹاؤن پارک پر کروڑوں روپے رقم خرچ کرکے پھولدار اور قیمتی پودوں کے ساتھ شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بینچ اور بچوں کی تفریح کیلئے سلائیڈ بنائی تھی، اب پھولدار پودے نظر ہی نہیں آتے سلائیڈ کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اس کے ارد گرد گڑھے بننے سے بارش کا پانی جمع رہتا ہے جبکہ سلائیڈ بھی ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جہاں سلائیڈ لینے کے دوران بچوں کے کپڑے بھی پھٹ جاتے ہیں تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود پی ایچ اے کی جانب سے گرین بیلٹ اجاڑنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں