مریم نواز پنجاب کو ترقی کی طرف گامزن کرینگی:فیصل اکرام

مریم نواز پنجاب کو ترقی کی طرف گامزن کرینگی:فیصل اکرام

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی چودھری فیصل اکرام نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ۔۔۔

مریم نواز کا وزیر اعلیٰ پنجاب بننا خواتین اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کیلئے اعزاز کی بات ہے ، مسلم لیگ ن ملکی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ،مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی فیصل اکرام کو رابطہ آفس میں علاقہ معززین نے گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز بطور وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب کی پسماندگی کے خاتمہ ، جنوبی پنجاب کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی اور اپنے والد میاں نواز شریف کی طرح پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کو ترقی کی طرف گامزن کریں گی ۔ فیصل اکرام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، سیالکوٹ میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے نئی حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے عوام کو ریلیف دینا’ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنا مسلم لیگ (ن)کی اولین ترجیح ہے ،سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلانے کیلئے یوتھ ونگ کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں