چوری کی متعدد وارداتوں میں شہر ی مال وزر سے محروم

چوری کی متعدد وارداتوں میں شہر ی مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار ) چوری کی متعدد وارداتوں میں شہر ی مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں آدھورائے کا حمزہ عباس میڈیکل سٹور کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے دوائی لینے اندر چلا گیا تو چور موٹر سائیکل لے گئے ۔بھٹہ کالونی کے محمد افضل کے گھر سے چور چالیس ہزارروپے اور ایل سی ڈی لے گئے ۔موڑ ایمن آباد غلہ منڈی شیخاں کا محمد نسیم اختر بیوی بچوں کے اپنے بھائیوں کی شادی میں شرکت کیلئے موضع چڈھیالہ کلاں گیا تھا کہ چور تالے توڑ کر گھر سے اُنیس ہزارروپے ،ساؤنڈ سسٹم،استری،یوپی ایس کی بیٹری،پارچات اور دیگر قیمتی گھریلو سامان لے گئے ۔بلال پارک کے محمد سعید کے بیٹے کا موبائل فون جیب تراش نکال کر لے گئے جبکہ شیش محل روڈ کے حنظلہ کی موٹرسائیکل ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہرسے چوری ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں