تتلے عالی :نیلے ڈرموں اور رنگ دار شاپنگ بیگز کا استعمال

تتلے عالی :نیلے ڈرموں اور رنگ دار شاپنگ بیگز کا استعمال

تتلے عالی(نامہ نگار)انتظامیہ کی مبینہ غفلت پر پابندی کے باوجود تتلے عالی میں نیلے ڈرموں اور رنگ دار شاپنگ بیگز کا استعمال جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیلے ڈرموں اور پلاسٹک بیگزمیں دودھ،دہی،کھانے پینے کی گرم اشیاء کے استعمال سے کینسر،دمہ،ٹی بی،پیپاٹائٹس جیسی موذی امراض کا باعث ہونے پر حکومت نے ان پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں گوالے نیلے ڈرموں میں دودھ ڈال کرموٹر سائیکل ودیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مقامی دکانوں اور شہروں میں لے جاکر فروخت کر رہے ہیں۔پابندی کے باوجود ان چیزوں کااستعمال انتظامیہ کی کارکرگی پرسوالیہ نشان ہے ،شہریو ں نے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں