ڈسکہ :کھیل کے میدانوں کا نام و نشان مٹنے لگا

ڈسکہ :کھیل کے میدانوں کا نام و نشان مٹنے لگا

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں کھیل کے میدانوں کا نام و نشان مٹنے لگا ،نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو نے لگی۔۔۔

 نوجوانوں نے کھیلوں کے میدان میں جانے کے بجائے منشیات فروشوں کے ڈیروں کا رخ کر لیا جس کی وجہ سے ہر پانچواں نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہوچکا ہے جس کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے ، چند برس قبل علاقہ بھرکے مستقبل کے معمار خود کوتعلیمی سرگرمیوں کے بعد مثبت غیر نصا بی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کبڈی ’کرکٹ ’والی بال ’فٹبال اور ہاکی وغیرہ کھیلا کرتے تھے ،کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے شر پسند عناصر کی تمام منفی سرگرمیوں کے آگے پل باندھ کر علاقہ بھرمیں کھیلوں کے فروغ میں مدد دیتے تھے مگر اب وہی نوجوان نشہ کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ گلی گلی فروخت ہونیوالی منشات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچایاجاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں