پولیس بھرتی ، شفافیت کویقینی بنایاجائیگا :ڈی پی اوسیالکوٹ

پولیس بھرتی ، شفافیت کویقینی بنایاجائیگا :ڈی پی اوسیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پولیس میں بھرتی شفاف اور خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔۔۔

تمام امیدوار اپنی قابلیت اور صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور اگر کوئی بھی شخص آپ کو رشوت یا شفارش کی بنیاد پر لالچ دے کر رقم بٹورنے کی کوشش کرے تو جھانسے میں ہرگز نہ آئیں بلکہ ہمیں فوری آگاہ کریں ، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ سیالکوٹ اظہر اکرم ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ نے کہا کہ بھرتی کا تمام عمل 100فیصد میرٹ پر کیا جارہا ہے ، اگر کسی بھی امیدوار کو بھرتی کے متعلق کوئی اعتراض ہو تو وہ چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ، سیکرٹری اور ممبر بورڈ سیالکوٹ کو بتائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں