پیپلز پارٹی ملک وقوم کیلئے قربانی دے رہی:عارف چودھری

پیپلز پارٹی ملک وقوم کیلئے قربانی دے رہی:عارف چودھری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما حاجی عارف چودھری نے آصف علی زرداری کو مشترکہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری نے سیاست کے بجائے ملکی اور عوامی مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے شہباز شریف کوووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ملکی مفاد کیلئے کیے جانے والے سیاست کے بادشاہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کے فیصلے کو من و من تسلیم کرتے ہیں، پاکستان اور عوام خوشحال ہوگی تو سب سیاست بھی کر سکتے ہیں، اس وقت ملک جن مشکلات سے دوچار ہے اس میں سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے سیاسی استحکام نہ ہونے کی صورت میں ملک اور عوام کا بے پناہ نقصان ہونا تھا، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے فہم و فراست کے فیصلوں سے ملک ترقی کرے گا اور عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی قیادت پر بھر پورا اعتماد ہے ہماری قیادت نے ماضی میں بھی ملک اور عوام کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں اور اب بھی ملکی مفاد اور عوام کی خاطر قربانیاں دے رہی ہے اس نازک صورتحال میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے کسی صورت میں ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں