آ ئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی سے کم نہیں :خواجہ آ صف

آ ئی ایم ایف کو خط ملک دشمنی سے کم نہیں :خواجہ آ صف

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کیا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد کیلئے آئے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے بعدآئی ایم ایف کو خط لکھے گئے اور اب پھر وہی تاریخ دہرائی جا رہی ہے اور آئی ایم ایف کو خط لکھے جا رہے ہیں، یہ خواہشات اور عزائم پاکستان دشمن قوتوں کے تو ہو سکتے ہیں کسی پاکستانی سیاسی گروہ کے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آ ج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونے جا رہا ہے اور مریم نواز شریف وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا کر نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے نامزد وزیراعظم ہیں جو جلد عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور ہم پرعزم ہیں کہ اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، سٹی سیکرٹری کاشف نیاز بٹ، ارشد بٹ، فرخ حفیظ بٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ ملک ذوالفقار احمد، ملک فیصل اعوان، میاں اشفاق، رانا وحید گڈو، اظہر بٹ، نجم الحق و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں