نئی نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچائو کیلئے سیمینار

نئی نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچائو کیلئے سیمینار

وزیرآباد(نا مہ نگار)اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی میں منشیات کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور ہماری ذمہ داریاں کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 معروف سماجی شخصیت فیصل محمود شیخ ، صدر جمیل چیمہ،کلینیکل سائیکالوجسٹس طاہر نواز خٹک،نعمان سعید،شکور احمد ،صائمہ شہزادی، آصف مغل، امام جامع مسجد سنٹر حافظ عبد القدیر نے شرکت کی۔فیصل محمود شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا ہر نوجوان خطرے میں ہے ، نشہ ہر گلی محلے تک پہنچ چکا ہے اسکے خاتمہ کے لئے اجتماعی طور پر ہرپاکستانی کو کردار ادا کرنا ہوگا اورنشہ کی تباہ کاریوں اور انسداد منشیات آگاہی مہم کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا ہوگا،پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد نوجوان نشہ کی لت میں مبتلا ہوچکے ہیں، اینٹی نارکوٹکس فورس اوراینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی منشیات کے خلاف جہاد کررہی ہے جس کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،منشیات کے عادی مریضوں سے نفرت نہیں کرنی چا ہیے ،انکے ساتھ درددل رکھنا چا ہیے ۔ جمیل چیمہ نے کہا کہ پاکستان مخالف بیرونی طاقتیں نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا کر ملک کو تباہ کرنے میں مصروف ہیں، سب کو مل کر نوجوان نسل کو نشہ سے بچانے کیلئے کردار کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں