جماعت اسلامی الیکشن نتائج مسترد کرتی :عمرفاروق،خرم سلیم

جماعت اسلامی الیکشن نتائج مسترد کرتی :عمرفاروق،خرم سلیم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر ) ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی عمر فاروق گیلانی اورٹکٹ ہولڈر پی پی59 امیر زون خرم سلیم کھوکھر نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات جھرلو تھے۔۔۔

 8 فروری عوام کے ساتھ مذاق کا دن تھا، اس پر قوم کا 50 ارب روپے خرچ کیا گیا، قوم ان مذاق کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، تمام تر دھاندلی کے باوجود جماعت اسلامی نے ماضی کی نسبت دوگنے ووٹ لیے ہیں، جماعت اسلامی زون 59 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے کہ یہ انتخاب دھاندلی زدہ ہیں اور زرو زبردستی سے نتائج تبدیل کرکے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا گیا ہے ، جماعت اسلامی الیکشن نتائج کو مسترد کرتی ہے ، فارم45 اور 47کے تضادات سب کے سامنے ہیں، ا لیکشن کمیشن آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرانے میں ناکام رہا،یہ ہائبرڈ پلس نظام ملک کو مزید بحران کا شکار کر ے گا ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی رائے کا من و عن احترام کیا جا ئے ،چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں اور سپریم کورٹ کی سطح پر عدالتی کمیشن بنایاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں