چوکوں،چوراہوں پر رکشوں کے غیر قانونی اڈے قائم

چوکوں،چوراہوں  پر  رکشوں  کے  غیر  قانونی  اڈے  قائم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) شہر کے مختلف چوکوں چوراہوں پرکشوں کے غیر قانونی اڈے قائم ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر میں تیس ہزار سے زائد رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ بیس ہزار موٹر سائیکل رکشے بھی چل رہے ہیں جن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اڈے قائم ہیں ، اس کے علاوہ ان میں سے اکثر رکشے بہت ہی پرانے ہیں اور ان کا دھواں بھی زہریلا ہے ،جس سے فضا آلودہ ہوکر بہت سی بیماریوں کا سبب بھی بن بنتی ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی صرف کاغذات تک محدود ہے ۔ رکشوں کے غیرقانونی اڈے عالم چوک ،اعوان چوک ،علی پور چوک ،کھیالی چوک ،شیرانوالہ باغ اوردیگرعلاقوں میں ہیں جن کی وجہ سے سڑکوں پر رش لگا رہتاہے اور ٹریفک کے مسائل بھی روزبروز بڑھ رہے ہیں جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ رکشوں کے غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھ رہے ہیں اور دھواں چھوڑنے والے رکشوں کے باعث نہ صرف فضاء آلودہ ہو رہی ہے بلکہ بہت سی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ اورماحولیات اس حوالے سے فوری سخت اقدامات کرنے چاہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں