پنڈی بھٹیاں:سیوریج کا پانی جمع ،ٹریفک متاثر ،گزرنا محال

پنڈی بھٹیاں:سیوریج کا پانی جمع ،ٹریفک متاثر ،گزرنا محال

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کے عملہ کی غفلت سے بیرنوالہ روڈ پر نالے کا گندا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا گزرنا دشوار ،پیدل چلنا محال ہو گیا ۔ سڑک پر کھڑا پانی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے ۔۔۔

سڑک پر کھڑے پانی سے جب بھی کوئی گاڑی گزرتی ہے تو پانی کناروں تک پھیل جاتا ہے ، سینٹری ورکرز کئی کئی روز تک نالے کی صفائی کے لئے نہیں آتے اور گھروں میں بیٹھ کر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے تنخوا ہیں وصول کر رہے ہیں جبکہ سی او میونسپل کمیٹی بھی شہر میں صفائی کے مسئلہ پر کوئی توجہ نہیں دے ر ہے جس سے صورتحال روز بروز خراب ہو رہی ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے صفائی کے مسئلہ پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں