گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کی تربیت کا فیصلہ

گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کی تربیت کا فیصلہ

تتلے عالی(نامہ نگار )گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے فارمر ٹریننگ پروگرام کا چوتھا وآخری مرحلہ یکم مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ ،ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

تحصیل نوشہرہ ورکاں میں پونے دو لاکھ ایکڑ سمیت ضلع بھر میں6لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پرگندم کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کی گئی ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے یکم نومبر کو فارمرٹریننگ پروگرام کاپہلا مرحلہ شروع کیا گیا جو 30نومبر کو ختم ہوگیا تھا، دوسرا مرحلہ یکم دسمبر سے 5جنوری تک جبکہ تیسرا مرحلہ 26جنوری سے 29فروری کو ختم ہونا ہے ۔یکم مارچ سے شروع ہونے والا فارمرٹریننگ پروگرام کے چوتھے وآخری مرحلہ کیلئے زرعی ماہرین پر مشتمل ٹیمیں دیہی علاقوں میں اعلانات کرواکرچھوٹے چھوٹے اجتماعات کا انعقاد کریں گی جبکہ کسانوں سے الگ الگ ملاقات بھی کریں گی۔ اس سلسلہ میں تتلے عالی اورنواحی علاقوں میں بھی ٹریننگ پروگرام ہوں گے ۔زرعی ماہرین اجتماعات اور کسانوں سے ملاقات میں ان کو کھاد،پانی،جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب زرعی ادویات کا استعمال،بیماریوں کی پہچان اور ان کے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات،متناسب کھادوں کے استعمال بارے آگاہی دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں