ڈسکہ :سرکاری ہسپتال میں ادویات نایاب،مریض رل گئے

ڈسکہ :سرکاری ہسپتال میں ادویات نایاب،مریض رل گئے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ کے سرکاری ہسپتال میں ادویات نایاب ہو نے سے مریض رل گئے جبکہ ادویات مہنگی ہونے کے باعث غریب کی پہنچ سے دو ر ہوگئی ہیں اور مہنگائی کے باعث غریب مریض ادویات کیلئے بھیک مانگنے پرمجبور ہیں۔۔۔

 شہریوں کاکہنا ہے کہ لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، حکومت متعدد بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں چند ایک معمولی قیمت کی ادویات ہیں جو لوگوں کو فراہم کی جاتی ہیں اور مہنگی ادویات میڈیکل سٹورز سے ہی خریدنا پڑتی ہیں ،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیاجائے اور اعلیٰ حکام نوٹس لیکر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں