اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر جی ڈی اے کوڈپٹی ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ کاغیرقانونی اضافی چارج

اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر جی ڈی  اے کوڈپٹی ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ  کاغیرقانونی اضافی چارج

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)تین سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچر جی ڈی اے کو بائی لاز کی خلاف ورزی کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کااضافی چارج سونپ دیا گیا۔۔۔

 جی ڈی اے میں تین سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکچرعمارہ اپنی مدت ملازمت کا اڑھائی سالہ وقت گزار چکی ہے اور اب اس کی مدت ملازمت کے چھ ماہ باقی ہیں لیکن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کی ملی بھگت سے اسے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کے عہدہ پر اضافی ذمہ داری  سونپ دی گئی ہے ، جی ڈی اے کے بائی لاز کے مطابق ٹاؤن پلاننگ برانچ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر ٹاؤن پلانر کو ہی اضافی چارج دیا جا سکتا ہے ، کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے نقشہ نویس یا کوئی اور افسر اس عہدہ کا اہل نہیں ہو سکتا۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ وہ بااختیار ہے اسلئے اپنے محکمہ میں وہ کچھ بھی کر سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں