سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی سیٹوں پر بھرتی زیرالتوا

سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی سیٹوں پر بھرتی زیرالتوا

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر) گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی سیٹوں پر بھرتی التواء کا شکار ہے ،ملازمین کی بھرتی نہ ہونے سے سکولوں میں ٹیچرز اور سٹاف کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

دو سال قبل ضلع گوجرانوالہ میں سکیل 1تا 4 کی 474 اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں لیکن بعد ازاں انہیں بغیر وجہ کے ملتوی کر دیا گیا جس کی وجہ سے پرائمری سطح کے سکول مسائل کا شکار ہیں اورصفائی ستھرائی بھی سکولوں کے بچے کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ شہریوں نے پرائمری سکولوں میں فوری طور پر درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں