چھاپوں کے باوجودمضرصحت اشیاء کی تیاری وفروخت

چھاپوں کے باوجودمضرصحت اشیاء کی تیاری وفروخت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بیشتر چھاپوں اور کارروائیوں کے باوجود مضرصحت اشیاء کی تیاری وفروخت جاری ہے۔۔۔

پابندی کے باوجود چورن کی تیاری اور غیرمعیاری مصالحہ جات اور دیگر اشیا خورونوش کی فروخت کا سلسلہ رک نہ سکا ،فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سالانہ فیسوں اور جرمانہ کی وصولی پر توجہ دینے لگیں، بچے مختلف امراض کا شکار ہونے لگے جبکہ چورن میں موجود ٹار ٹارک ایسڈ معدے کا السر اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔تمام اضلاع میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی مگر کارکردگی مایوس کن رہی۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے سخت کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں