یونیورسٹی آف نارووال میں پہلا پنجاب مصوری مقابلہ

یونیورسٹی آف نارووال میں پہلا پنجاب مصوری مقابلہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام پہلے پنجاب مصوری مقابلہ 2024 کا پہلا ضلعی مقابلہ کا یونیورسٹی آف نارووال ۔۔۔

میں ہواجس میں 35 سے زیادہ طلبا و طالبات نے شرکت کی،3گھنٹے دورانیہ کے مقابلے میں طلبہ نے رنگوں کے استعمال سے اپنے خیالات کو کینوس پر تخلیق کیا ۔ضلع کی سطح پر پہلی پوزیشن اقصیٰ رؤف ،مومنہ جمیل نے دوسری جبکہ عائشہ غنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن ہولڈرز کو 15 ہزار ،10 ہزار اور 5 ہزار کا کیش انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے ،ضلع کی سطح پر کامیاب ہونے والے ڈویژن کی سطح پر مقابلے میں شرکت کریں گے ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا تھے ،اگلا ضلعی مقابلہ آج ضلع سیالکوٹ میں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں