وزیرآباد:مہنگائی کے ڈیڑے ، اشیاعوام کی پہنچ سے دور

وزیرآباد:مہنگائی کے ڈیڑے ، اشیاعوام کی پہنچ سے دور

وزیرآباد(نا مہ نگار) رمضان المبارک قریب آتے ہی مہنگائی نے پنجے گاڑھ لئے ،اشیاء خور ونوش عوام کی پہنچ سے دور،د کاندار من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے ،انتظامیہ گرم کمروں تک محدود ہوگئی۔۔۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیرآباد شہر وگردونواح میں مہنگائی کے جن نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا، سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئین، سیب400روپے کلو،کینو 250سے 300روپے درجن،کیلا 250روپے درجن فروخت ہورہا ہے جبکہ مرغ کی قیمت بھی 60سے 80روپے تک بڑھ گئی اور ایک جگہ ٹھہرنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔اسی طرح سبزیوں،دالوں،آٹا کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں